Wednesday, December 25, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ریلی میں اصلی شیر لانے پر نواز شریف کا نوٹس

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کردیا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف نے موہنی روڈ پر ریلی کے دوران اصلی شیر لانے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس بھجوانے کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت پر شیر فوری واپس بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ریلی میں شیر یا کوئی اور جانور نہ لائیں۔