وزیراعظم کاکڑ نے وفاقی وزراء اور سرکاری ملازمین کے غیر ملکی دورے منسوخ کر دئیے

0
339

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابی عمل کی تکمیل تک وفاقی وزراء اور تمام سرکاری ملازمین بشمول منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کے ملازمین کو دی گئی تمام سرکاری یا نجی غیر ملکی دوروں کی اجازت فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے تمام وفاقی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر ملکی دوروں کی تمام اجازتیں، سرکاری یا پرائیویٹ، انہیں یا ان کے ڈویژنوں کے انچارج وزراء کی طرف سے دی گئی اجازتیں بھی فوری طور پر واپس لے لی جائیں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز کی چھائی کا کام شروع کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان 9 فروری 2024 کو ممکنہ طور پر الیکشن جیتنے والی پارٹی کا اعلان کرے گا جس کے بعد ایم این ایز قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے اور نئی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا