نوازشریف، مریم نواز،خواجہ آصف اورعطا تارڑ کی کامیابی چیلنج

0
331

لاہور:فارم 45 کے مطابق ہارے ہوئے ن لیگ کے رانمائوں نوازشریف،مریم نواز،خواجہ آصف ،خالد کھوکراورعطا تارڑ کی کامیابی چیلنج کردی گئی ہے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد،ظہیر عباس کھوکھر،شہزاد فاروق ، ریحانہ ڈار اور میاں محمود الرشید نے الگ الگ طور پرلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہیں انہوں نے ریٹرننگ آفیسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ اور موقف اختیار کیا کہ فارم 45 کے مطابق یہ لوگ ہار چکے ہیں، ن لیگ کےمذکورہ راہنمائوں نے ملی بھگت سے فارم 47 میں فاتح بنے ہیں ۔لہذا عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔ پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45نہیں دیا۔ریٹرننگ افسر نے بھی نتیجہ مرتب کرتے ہوئے نوٹس نہیں کیےدرخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو فارم 47 دوبارہ مرتب کرنے کا حکم دے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا