پاکستان نے انگلینڈکے خلاف سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی

0
479

لاہور (نیوزڈیسک)7 میچز پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے د شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم میں 4 جبکہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں،گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال نے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا، اس کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان اور حیدر علی کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی۔پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 139 رنز بناسکے،کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا