عمران خان فتنہ ہیں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے,رانا ثناء اللہ

0
472

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مبینہ امریکی سائفر کے معاملے پر تحقیقات کیلئے باضابطہ طورپر سپریم کورٹ کو درخواست دیں، سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو طلب کیا جائے، حکومت امریکی سازش کا پلان بنانے سے متعلق عمران خان اور اعظم خان کے درمیان گفتگو کی منظرعام پر آنے والی آڈیو کی فرانزک چھان بین کروائے گی، عمران خان فتنہ ہیں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے، سیاسی طورپر اسے ختم نہ کیا گیا تو ملک و قوم کو نقصان پہنچاتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متذکرہ شخصیا ت کی لیک ہونے والی آڈیو سنوائی گئی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان قوم پر عیاں ہوگئے ہیں اور جو لوگ اس فتنے کی وجہ سے گمراہی کا شکار ہوگئے انہیں بھی آہستہ آہستہ عمران خان کے غیر ملکی آقاؤں کے ایجنڈے کو سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔ عمران خان کا بیانیہ ملک و قوم کیلئے نقصان دہ ہے قوم کو تقسیم کررہا ہے فتنے کے بیانیے کی بنیاد جھوٹ، فراڈ پر مبنی ہے۔ قوم کو اس فتنے کی شناخت کرنی چاہیے ورنہ یہ فتنہ ملک و قوم کو کسی بھی حادثے سے دوچار کرسکتا ہے۔ ایک وائس چانسلر بھی اس فتنہ گری میں ملوث ہے اور نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر گھولنے کیلئے اس فتنے کو اپنے ہاں بلوایا۔ ہم آئینی طریقے سے آئے اور جس امریکی سازش کا دعویٰ کیا جاتا تھا اس حوالے سے فتنے کی ہنڈیاں بیچ چوراہے پھوٹ گئی ہے۔ وسیع پیمانے پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا