اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیئرصحافی ایازامیر کے بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سارہ انعام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سپردخاک کردیاگیا۔ سارہ انعام کے والدین کینیڈا سے پاکستان پہنچے تو شہزاد ٹاؤن میں مقتولہ کی نمازہ جنازہ اداکی گئی۔
سارہ کے والد کا کہنا تھا کہ نوازجیسے ملزمان لائق اور اچھا کمانے والی لڑکیوں کو اپنی باتوں میں بہلا لیتے ہیں میڈیا سے گفتگو میں سارہ کے والد کا کہنا تھاکہ بیٹی کو انتہائی ناز پیار سے پالا، انتہائی لائق اور ملنسار تھی، شاہ نوازجیسے ملزمان لائق اور اچھا کمانے والی لڑکیوں کو اپنی باتوں میں بہلا لیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ فوری انصاف چاہیے، تمام شواہد موجود ہیں، انصاف کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔






