روس پیرس اولمپکس کو نشانہ بنائے گا،میکرون کو شک نہیں

0
292

پیرس : فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ روس رواں موسم گرما میں پیرس اولمپکس کو نشانہ بنائے گا۔میکرون نے ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ان کے خیال میں روس اولمپکس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا، کہا، “مجھے کوئی شک نہیں ہے، نئے اولمپک ایکویٹک سینٹر کے افتتاح کے موقع پر پیرس میں منعقدہ ایک تقریب میں میکرون کا یہ بیان ان کے اب تک کے سب سے واضح اعتراف کی نمائندگی کرتا ہے کہ کھیلوں کی سلامتی یا ہموار انعقاد کو غیر ملکی خطرات لاحق ہیں۔یہ کھیل ایک پیچیدہ عالمی پس منظر میں منعقد ہوں گے، یوکرین میں روس کی جنگ اور غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم نے اولمپکس کے تحفظ کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔

میکرون نے گزشتہ مہینوں میں روس کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ماسکو کو شکست دی جانی چاہیے اور انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ یورپی فوجی ایک دن یوکرین جا سکتے ہیں، حالانکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ فرانس کا روس کے خلاف دشمنی بھڑکانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ان کی حکومت نے یورپ بھر میں روس کی مبینہ غلط معلومات پھیلانے کی کوششوں کے خلاف بھی سخت موقف اختیار کیا ہے۔اس ہفتے کے اوائل میں فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سیجرنے نے کہا تھا کہ فرانس غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف یورپی یونین کی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا