اوکاڑہ(نامہ نگار)بہلول پور میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا افسوس ناک واقعہ پولیس نے بروقت کاروائی کرت ہوئے ملزم گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاشرپسند عناصر نے تھانہ حجرہ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی پولیس نے شرپسند عناصر کے خلاف بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا18ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں
شرپسند عناصر کیخلاف دہشت گردی ایکٹ تحت مقدمہ ،18 گرفتار
تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاں بہلول پور میں سرکاری عربی ٹیچر قدرت اللہ پر قرآن کے مقدس اوراق نذرِ آتش کرکے گستاخانہ عمل کا الزام لگایا گیا جس پر گاؤں بہلول پورمیں افراتفری مچ گئی قریبی دیہات کی مساجد میں اعلانات کیے گئے جس سے معاملہ سنگینی اختیار کرگیا حجرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بہلول پورسے عوام کے چنگل سے بحفاظت گرفتار کرلیا ملزم قدرت اللہ اور اس کے خاندان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اعلانات سن کر مشتعل گروہ تھانہ حجرہ پہنچنے شروع ہوگئے اور ملزم اپنے حوالے کرنے کامطالبہ کیاحجرہ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا
مساجد میں اعلانات سے افراتفری،عربی ٹیچر خفیہ مقام پر منتقل
مگر مظاہرین بضد تھے کہ ملزم ہمارے حوالے کیا جائے شر پسند عناصر نے تھانہ حجرہ کی عمارت پر پتھرا شروع کردیا دوسرے قریبی تھانوں سے بھاری نفری بلا لی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرطارق عزیز سندھو اور ڈی ایس پی سرکل دیپالپور حافظ خضرزمان موقع پر پہنچ گئے حجرہ پولیس نے شرپسند عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اٹھارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کو دہشت گردی کورٹ میں پیش کر دیا گیاشہر بھر کی سول سوسائٹی علما کرام دیگر مذہبی قائدین نے پولیس کے اس قدام پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔