کراچی(طلوع نیوز) پاکستان پیپل پارٹی کے امیدوار سید وقار حسین شاہ طویل علالت کے بعد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ سید وقار حسین شاہ ماضی میں متحدہ قومی موؤمنٹ سے منسلک تھے اور ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی بھی رہ چکے تھے جب کہ وہ پاکستان پیپلز پاٹی ضلع کورنگی کے موجودہ الیکشن سیل انچارج اور یوسی 2 کورنگی سے وائس چیئرمین کے امیدوار تھے۔ان کی نمازہ جنازہ بعد نمازعصر قیوم آباد عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نمازہ جنازہ میں سیاسی سماجی جماعتوں کے عہدیداران مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت بعد ازاں مرحوم کی تدفین قیوم آباد کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔