عمران خان سے ملاقات کےلئے کیوں گئے، برطانوی صحافی کا ویزا کینسل،بے دخل

0
237

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان آئے برطانوی صحافی کو ویزا منسوخ کرکے واپس وطن بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلزگلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیجا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے اٹھاکر ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی اجازت مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق چارلزگلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ چارلز گلاس بانی پی ٹی آئی کے دوست ہیں، وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا