یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے آج منایا جائے گا، جی ایچ کیو میں بڑی تقریب

0
252

ملک میں یوم دفاع بھر پور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا جبکہ جی ایچ کیو میں 6 ستمبر کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔

یوم دفاع کے موقع پر دن کا اغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومت میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا جبکہ نماز فجر کے بعد ملک بھر میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہدا کے مزارات پر تقاریب ہوں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی اور یوم دفاع کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر خصوصی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، کئی ممالک کے سفرا اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کا پیغام
59ویں یومِ دفاع کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے 1965 کی جنگ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج نے کہا ہے کہ یہ دن (یوم دفاع) قوم کی ناقابل تسخیر عزم اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔میں پاک فوج کی تاریخی فتح پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی اور اس جنگ کی فتح ہمیشہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں رقم رہے گی، اس دن پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ایک عظیم فتح حاصل کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، اور ان کی جرات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

پاک افواج نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم اور بے لوث جذبے کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا