راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا،سلام قبول کریں،علی امین گنڈاپور

0
194

لاہور (طلوع نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے اور کارکنوں سے گفتگو کی۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں، مجھے یہاں خطاب کرنا تھا اور لاہوریوں سے ملنا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں آکر جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میراسلام قبول کریں۔

علی امین گنڈا پور کارکنوں سے مختصر گفتگو کے بعد رنگ روڈ سے ہی واپس روانہ ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں، پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بھی اسٹیج سے اترگئے۔لائٹس بند ہونے پر شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئےتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا