Wednesday, December 18, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کے لئے 6 ٹیمیں میدان میں اترگئیں

کینڈی (سپورٹس ڈیسک) کینڈی کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ 2024 کا آغاز چھ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں سے ہوا۔
پہلے دن دلچسپ میچ کھیلے گئے جس میں گال مارولز نے کینڈی بولٹس، کولمبو جیگوارز نے نووارا ایلیا کنگز اور جافنا ٹائٹنز نے ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو ہرایا ۔ داسن شناکا کی کپتانی میں ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو جافنا ٹائٹنز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شناکا نے 7000 سری لنکن شائقین کے دل جیت لیے جو اسٹیڈیم میں شدید ترین بارش کے باوجود موجود تھے۔
کوشل پریرا کو آؤٹ کرنے والے محمد عامر کی ابتدائی کامیابی کے باوجود داسن شناکا کی محمد شہزاد (15 گیندوں پر 22) کے ساتھ شراکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں سری لنکا کا سب سے بڑا پاور ہٹر کیوں سمجھا جاتا ہے۔ قومی ہیرو کی موجودگی نے پرجوش شائقین کو گرینڈ اسٹینڈز کی طرف راغب کیا۔
سری لنکن لیجنڈ تلکارتنے دلشان جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ اسٹائل سے ٹی 20 کرکٹ میں انقلاب برپا کیا تھا، کی یاد دلاتے ہوئے کپتان داسن شناکا نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جافنا ٹائٹنز نے ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی لیکن شناکا نے صرف 17 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
کولمبو جیگوارس اور نووارا ایلیا کنگز کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا لیکن 7000 سے زائد شائقین پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں موجود رہے۔