پنجاب حکومت کا آئندہ سال فروری سے ٹرام سروس چلنےکا اعلان

0
255

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں اگلے سال فروری سے ٹرام سروس شروع کر دی جائے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کے مطابق، ٹرام کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور ٹھوکر سے ہربنس پورہ تک ٹرام سروس فروری 2026 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

بلال اکبر نے بتایا کہ ٹرام میں 270 نشستوں کی گنجائش ہوگی اور اس منصوبے پر 30 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی۔ منصوبے کے لیے پنجاب نیسپاک اور پی ایم اے کے افسران نے چین کا دورہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ فیصل آباد میٹرو روزانہ 3 لاکھ اور گوجرانوالہ میٹرو روزانہ 1 لاکھ 40 ہزار مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی۔ فیصل آباد منصوبے کی مجموعی لاگت 110 ملین ڈالر اور گوجرانوالہ منصوبے کی لاگت 50 ملین ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

بلال اکبر نے کہا کہ لاہور میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ٹرام و میٹرو منصوبے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر شروع کیے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا