کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آُل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے پر دستیاب ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 3325 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں اور جواہرات کی مارکیٹ میں سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔






