وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، آبی ذخائر بنانے کا حکم

0
145

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ اور شیخ پورہ نو کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور سیلاب میں گھرے نومولود کو بحفاظت نکالنے پر ڈی ایس پی نعمان کو انعام دیا جبکہ ریسکیو ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے لائیو اسٹاک، ہیلتھ، ریسکیو اور پولیس کیمپوں کا معائنہ کیا اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے قصور کے فلڈ ریلیف کیمپ اور عارضی اسپتال کا بھی دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور متاثرین کے مسائل سنے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا