تین ستمبر تک ممکنہ بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

0
146

اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے پیش نظر متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں شدید اضافہ متوقع ہے، اور دریائے ستلج میں اس وقت 2 لاکھ 53 ہزار 68 کیوسک کا غیر معمولی بہاؤ موجود ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں مزید بارش اور ڈیموں سے پانی کے اخراج کے باعث مزید 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر موجودہ نارمل بہاؤ 60 ہزار 94 کیوسک ہے، لیکن تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں یہ بہاؤ 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا