الجزائر کی باکسر نے جینڈر ٹیسٹ کے خلاف اپیل دائر کر دی

0
108

الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے لازمی جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے تصدیق کی ہے کہ ایمان خلیف کی اپیل موصول ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے بغیر جینڈر ٹیسٹ کے بطور خاتون مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت طلب کی ہے۔

ورلڈ باکسنگ نے ان کی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے کو جینڈر ٹیسٹ کے شرط سے مشروط کیا تھا، تاہم عالمی ثالث عدالت نے اپیل پر فیصلے تک اس اعلان پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ معاملے پر دونوں فریقین کے تحریری بیانات کے بعد باضابطہ سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا