وزیرِ اعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات،دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
151

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں اور وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔

صدر پیوٹن نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کو درپیش قدرتی آفات سے نمٹنے میں کامیابی کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کے فروغ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے خواہاں ہے اور دونوں ممالک زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے روس کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

اس موقع پر صدر پیوٹن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو نومبر میں روس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا