علی امین گنڈاپور کا کالا باغ ڈیم پر بیان ذاتی ہے،اسد قیصر

0
142

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے کالا باغ ڈیم پر دیے گئے بیانات کو ذاتی قرار دے دیا اور واضح کیا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت کالا باغ ڈیم کی کوئی فوری ضرورت نہیں، اور چھوٹے چھوٹے ڈیموں کے ذریعے بھی پانی کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کے اپنے علاقے میں موجود چشمہ رائٹ بینک کینال پروجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کی پانی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متنازع امور کو غیر ضروری طور پر چھیڑنا مناسب نہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ملک اور آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو پانی ملے گا، اور سندھ کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے زور دیا کہ سب کو مطمئن کرتے ہوئے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبے کو اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے مکمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا اور پورے ملک کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلنا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا