ٹی 20،افغانستان نے پاکستان کو 18رنز سے شکست دیدی

0
121

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ ابراہیم زادران نے 65 اور صدیق اللہ نے 64 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم نے افغانستان کے 170 رنز کے ہدف کے جواب میں 9 وکٹ کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ حارث رؤف نے 34، فخر زمان نے 25، سلمان آغا نے 20 اور صاحبزادہ فرحان نے 18 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا