دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا

0
176

دریائے چناب کا سیلابی ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا ہے، جس کے باعث مزید درجنوں بستیاں زیرِ آب آگئی ہیں۔ ملتان شہر کے بچاؤ کے لیے قائم اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح میں 3 سے 4 فٹ اضافہ ہوا ہے اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ہیڈ محمد والا روڈ ٹریفک کے لیے بند کر کے سڑک میں شگاف ڈالنے کے لیے بارودی مواد نصب کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ڈرون کے ذریعے ڈھونڈا جا رہا ہے اور خالی گھروں میں چوری روکنے کے لیے نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر آبپاشی کے مطابق فی الحال صورتحال خطرناک نہیں ہے، تاہم پانی کے دباؤ میں اضافہ ہونے پر بند توڑنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا، ہیڈ مرالہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تریموں ہیڈورکس پر پانی کی سطح میں کمی آئی ہے۔ جھنگ میں 261 دیہات اور مظفرگڑھ میں رنگ پور کے مقام پر سیلابی ریلے کے نتیجے میں 24 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا