خیبرپختونخوا حکومت ہر مشکل وقت میں عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے،بیرسٹر سیف

0
182

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دریاؤں کا تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ دریاؤں کے کنارے قائم تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے اور وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو سخت ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہیں اور حالیہ سیلابوں میں نقصانات کی بڑی وجہ دریاؤں کے کنارے کی گئی غیر قانونی تعمیرات تھیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ریور پروٹیکشن ایکٹ میں ضروری ترامیم زیر غور ہیں تاکہ دریاؤں کو سیلابی صورتحال کے مقابلے کے لیے مضبوط بنایا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا