شہباز حکومت نے 1ماہ میں1830 ارب قرض لیا

0
114

مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں 1830 ارب روپے کا قرض لیا گیا جس سے پاکستان کا مجموعی قرضہ 78 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت اب تک 34,500 ارب کا قرض لے چکی ہے، جب وہ اقتدار میں آئے تھے تو ملک پر 43,500 ارب روپے کا قرض تھا۔ ان کے دور میں قرضوں میں 79 فیصد اضافہ ہوا۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ 75 سال میں جتنا قرض لیا گیا اس کا 80 فیصد پچھلے ساڑھے تین سال میں لیا گیا لیکن ترقیاتی منصوبوں پر کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر مارکیٹ سے خرید رہا ہے جبکہ سرمایہ کاری تو دور کی بات ہے، ملک کو قرض دینے والا بھی کوئی نہیں، حکومت روزانہ قوم کو صرف ایم او یوز کے جھانسے میں ڈال رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا