نیپال کے نوجوانوں میں نئی قیادت کے طور پر کٹھمنڈو کے میئر بالندر شاہ تیزی سے ابھر کر سامنے آئے ہیں اور حالیہ سروے انہیں مستقبل کے وزیراعظم کے طور پر نمایاں کر رہے ہیں۔
2022 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کرنے والے بالندر شاہ کو خاص طور پر “جنریشن زی” کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ایک سروے کے مطابق 74 فیصد نوجوانوں نے انہیں وزیراعظم کے طور پر ترجیح دی۔
ان کی مقبولیت کی وجہ بطور میئر عملی اقدامات ہیں، جن میں سڑکوں کی صفائی، غیر قانونی تعمیرات کا انہدام، سرکاری اسکولوں کی اصلاحات اور کرپٹ نجی اسکولوں پر کریک ڈاؤن شامل ہے۔ عالمی جریدوں نے بھی ان کے “گراس روٹ انداز” اور شفافیت کو سراہتے ہوئے انہیں ابھرتی ہوئی 100 شخصیات میں شامل کیا۔
بالندر شاہ نے حالیہ کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف نوجوانوں کے احتجاج میں بھی ساتھ دیا جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے استعفیٰ دیا اور پابندی ہٹا لی گئی۔
ان اقدامات نے انہیں بنگلہ دیش کے باہید اسلام کی طرح نوجوانوں کا نیا سیاسی ہیرو بنا دیا ہے۔






