وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، وہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
لندن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ تارکینِ وطن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کو معاشی استحکام ملا ہے اور آج ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، عسکری، سفارتی اور معاشی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ان کے مطابق اقوامِ متحدہ اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، جہاں غزہ اور کشمیر کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 64 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، ظلم کا خاتمہ اور امن کا قیام فوری ضروری ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید بہتر ہوں






