حکومت کی سفارتی پالیسی سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، رانا ثنااللہ

0
158

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین سفارتی پالیسی کے نتیجے میں دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل آباد میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ فیصل آباد کے لیے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیے گئے ہیں، اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور میٹرو بس پراجیکٹ اسی سال مکمل ہوگا تاکہ عوام کو آسان سفری سہولت میسر آسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے لیکن پنجاب حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور متاثرین کو بھرپور ریلیف فراہم کیا۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو اپنا مہمان قرار دے کر ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی دکھائی۔

پاک بھارت فائنل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو پریشر میں نہیں آنا چاہیے، آج کا میچ جیتیں اور کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کریں۔ ان کے مطابق یہ کھیل ہے اور اسے کھیل ہی کے طور پر لینا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا