لاپتا افراد کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی

0
135

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہل خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے۔ اس پر عملدرآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر رقم وصولی کی تصدیق کے حوالے سے آگاہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر کے لیے مقرر کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا