پی ٹی آئی کی پی پی کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش

0
101

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان لفظی گولہ باری کے دوران تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کردی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اور متنازعہ بیانات سے کسی سیاسی جماعت کا فائدہ نہیں ہوتا۔ احتجاجاً پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو فرینڈلی فائر کا طعنہ دیتے ہوئے حکومت کو فارغ کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی پیشکش کی۔

پیپلزپارٹی نے کورم کی نشاندہی کی، جس کے باعث اجلاس جمعرات 9 اکتوبر شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا