بیجنگ: چین کے مبینہ سکستھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارےجے 50 کی نئی تصاویر منظر عام پر آئیں، جنہیں ماہرین نے اس خفیہ دفاعی پروگرام میں تیز پیش رفت کی علامت قرار دیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اگر یہ تصاویر حقیقی ہیں تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین J-50 کے ایک سے زیادہ ماڈلز پر بیک وقت کام کر رہا ہے۔ نئی تصاویر میں ایک بغیر دم والے لڑاکا طیارے کو رن وے پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے، جس کی ساخت شینیانگ ائیرکرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ سکستھ جنریشن فائٹر جیٹ سے مطابقت رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق نئی تصاویر میں ائیر ڈیٹا بوم غائب ہے، جو تکنیکی پیش رفت کی علامت ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر بیرونی سینسرز کے کام کو آن بورڈ سسٹمز سے لیا جا رہا ہے۔
چین نے اس منصوبے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لیک شدہ تصاویر اور معلومات کے ذریعے بیجنگ اپنے پروگرام کی بالواسطہ جھلک پیش کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی فضائیہ نے بھی سکستھ جنریشن F-47 فائٹر جیٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، جو 2028 تک پرواز کے قابل ہو جائے گا۔






