کھانسی کا شربت پینے سے 14 بچے ہلاک ہو گئے

0
219

نئی دہلی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 بچوں کی ہلاکتیں ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش میں 11، جبکہ راجستھان اور تمل ناڈو میں مزید 3 بچے ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد بھارت کی متعدد ریاستوں میں اس شربت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تحقیقات میں کھانسی کے شربت میں زہریلے کیمیکل کی موجودگی سامنے آئی، جس کے بعد دواساز کمپنی کے خلاف کرمنل مقدمہ درج کیا گیا اور ایک ڈاکٹر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کمپنی پر ادویات میں ملاوٹ اور ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا