لاہور ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، پاکستان نے 5 وکٹوں پر 313 رنز بنا لئے

0
264

لاہور:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے، پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اور پہلی ہی اوور کی تیسری گیند پر اوپنر عبداللہ شفیق صرف 2 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے اننگز کو سنبھالا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنا کر پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جبکہ امام الحق 93 رنز بنانے کے بعد سینوران متھوسامی کا شکار بنے۔ مڈل آرڈر میں سابق کپتان بابراعظم صرف 23 رنز بنا سکے جبکہ سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سینوران متھوسامی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا