شاہی
شرم الشیخ میں ایک المناک حادثے کے دوران قطر کے امیری دیوان کے تین ملازم جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں انہیں سفارت کار بتایا گیا تھا، تاہم بعد میں قطری سفارت خانے نے تصدیق کی کہ جاں بحق افراد سفارتی عملے کے ملازمین تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ عملہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے سے متعلق مذاکرات میں شرکت کے بعد مصر میں موجود تھا۔ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب شرم الشیخ میں پیر کے روز بین الاقوامی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کریں گے۔






