باپ بیٹے کو 11،11مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی

0
142

سکھر کی سیشن عدالت نے اپنے ہی گھر کے 11 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر باپ وہاب اللہ انڈھڑ اور اس کے بیٹے کلیم اللہ انڈھڑ کو 11،11 مرتبہ عمر قید کی سزا سنادی۔ تین دیگر ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا گیا۔

یہ واقعہ پانچ سال قبل پنوعاقل میں پیش آیا تھا، جب گھر کے سربراہ نے اپنی بیوی اور بچوں سمیت 11 اہلِ خانہ کو قتل کر دیا تھا۔ مقتولین میں وہاب اللہ کی بیوی رقیہ، بیٹیاں اقراء (18 سال)، اسرا (8 سال)، سریہ (6 سال)، حاجانی (5 سال)، بیٹا اسد (4 سال)، چھوٹا بیٹا احسن (3 سال)، بہو نسیمہ (19 سال)، پوتی نازیہ (3 سال) اور پوتا علی (1 سال) شامل تھے۔

تمام مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے بعد وہاب اللہ اور اس کے چار بیٹوں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے تین کو عدالت نے بعد میں رہا کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا