تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف سے ملاقات میں عمران خان نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا بہتر ہے اور پیرول پر رہائی کے بعد وہ امن کے قیام اور تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اسی ملاقات کے موقع پر بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ عمران خان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور فوج و پولیس کے شہداء کو اپنا شہید سمجھتے ہیں۔ انہوں نے پیرول پر رہائی کی پیشکش کی ہے تاکہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، بیرسٹر نے توشہ خانہ کیس میں تیسری سزا اور بشریٰ بی بی کے خلاف سیاسی کارروائی پر بھی تبصرہ کیا۔






