کراچی کے ناردرن بائی پاس پر افغان بستی میں آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق پولیس آپریشن مکمل کر لیا گیا اور مزاحمت کے باوجود ٹاسک پورا کیا گیا، جبکہ کل صبح دوبارہ آپریشن شروع ہوگا اور یہ چند روز تک جاری رہے گا۔
آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا اور ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ افغان بستی میں 24 گھنٹے پولیس نفری تعینات رہے گی اور کسی کو بھی سرکاری اراضی پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔






