تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کو فروغ دینے اور تعلقات مضبوط کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ خطے کو پہلے سے کہیں زیادہ امن، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے اور مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے حالیہ پاک افغان جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بے امنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے۔
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان اپنی اختلافات کو حکمت کے ذریعے حل کریں گے اور مشترکہ ثقافت اور عقیدے کے رشتے کو مضبوط رکھیں گے۔






