صنعا: یمن کے حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبدالکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ الغماری اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے، اور حوثیوں نے اسرائیل کے ساتھ تصادم کے خاتمے کا عندیہ دیا۔
خیال رہے کہ اگست میں صنعا میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی وزیراعظم اور دیگر وزرا بھی شہید ہو چکے ہیں، اور اسرائیل نے کہا تھا کہ حملوں کا ہدف اعلیٰ حکام تھے۔
الغماری حوثیوں کے ‘جہاد آفس’ کے رکن تھے، جو گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی قیادت میں فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے۔
حوثیوں نے ماضی میں غزہ کی حمایت میں اسرائیل پر کئی میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو دوبارہ کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔