ابوظبی: پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ “فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید سے نوازا گیا ہے۔
یہ اعزاز ترمذی کی گزشتہ تین سال کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
اعزاز پیش کرتے ہوئے اماراتی معاون وزیر خارجہ خلیفہ شاہین المرار نے کہا کہ اماراتی صدر اور نائب وزیر خارجہ کے پیغامات بھی سفیر تک پہنچائے گئے۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پاکستانی سفارتکاری اور کمیونٹی کی محنت کا اعتراف ہے، اور دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔






