فائرنگ کا تبادلہ، 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

0
287

راولپنڈی؛تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران 2 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو فرار، زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل امجد حسین کو لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ملزمان جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں، شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں رات گئے موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 2 خطرناک و مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے،ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکر لیا۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو دم توڑ گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل امجد حسین کو لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے، ملزمان جڑواں شہروں میں سٹریٹ کرائم کے متعدد مقدمات میں ملوث و مطلوب ہیں، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا