عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، سہیل آفریدی

0
331

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد ہی وزارت داخلہ سے بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم کے اجلاس میں امن و امان کا ایجنڈا نہیں تھا، جبکہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کو گندم دینے سے انکار کیا ہوا ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جو مہاجر دہائیوں سے مقیم ہیں انہیں باعزت طور پر واپس بھیجنا چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق پر صوبے کے پانچ سو ارب روپے واجب الادا ہیں اور صوبے کو پرانی گاڑیاں دی گئیں جنہیں وہ واپس کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے اور تحریک انصاف کو عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا ہے۔

صوبائی اعلانات میں انہوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع کے لیے میڈیکل کالج اور یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے، جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی، سیاسی کارکنوں یا طلبہ کو ایم پی او کے تحت گرفتار نہیں کیا جائے گا، خواتین پولیس اسٹیشن اور شفاف تبادلوں کی پالیسی لائی جائے گی، احساس پروگرام اور بلین ٹری سونامی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لیے نام آنے کے بعد ان پر من گھڑت الزامات لگائے گئے اور کابینہ میں تاخیر کی وجہ ان کی اپنے قائد سے ملاقات نہ ہونے دینا ہے۔ اگر ان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو وہ عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں گے اور آئندہ کا اعلان کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا