سب سے بڑا میگا نادرا سینٹر قائم کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا

0
431

کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے ٹی ایم سی اور نادرا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

میگا سینٹر گلبرگ ٹاؤن میں قائم کیا جائے گا جو ہفتے میں چھ دن، 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا۔

سینٹر میں پاسپورٹ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی ہوں گے، جب کہ نادرا کا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں ہوگا۔

یہ میگا سینٹر عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد کے شہریوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا