اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف ریاستی اداروں پر الزامات اور فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
ذرائع کے مطابق، ان پر ریاست مخالف سرگرمیوں اور من گھڑت پوسٹس شیئر کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شاندانہ گلزار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلائیں اور وزیراعظم کی نیتن یاہو سے مصافحے کی جعلی تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔
این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔






