نوجوان بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

0
176

ممبئی: نیٹ فلکس کی مشہور سیریز “جم تارہ: سیزن 2” کے نوجوان بھارتی اداکار سچن چاندواڑے 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سچن نے مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ اہلِ خانہ نے انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

سچن چاندواڑے کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور وہ مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے۔ ان کی آنے والی فلم “اسوراون” ریلیز کے مرحلے میں تھی جس کا اعلان انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا