پاک افغان مذاکرات، طالبان تحریری معاہدے سے گریزاں

0
318

استنبول: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہو گئے، تاہم طالبان وفد اب تک کسی تحریری معاہدے پر آمادہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث مذاکرات میں پیشرفت کا امکان کم نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران 9 اور 13 گھنٹے طویل سیشنز بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

پاکستان کا مؤقف بدستور یہی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو اور دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی بند کی جائے۔

ذرائع کے مطابق مخالف فریق کے منفی رویے کے باوجود پاکستان، قطر اور ترکیہ امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے خلوص نیت سے کوشاں ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان نے امریکا سے معاہدے کے دوران بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا