کورکمانڈر پشاور کی سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات

0
484

پشاور: کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کے روز ہوئی جس میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا