پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

0
353

لاہور: پنجاب میں سموگ وبالِ جان بن گئی ہے اور فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 462 تک جا پہنچا جبکہ مختلف علاقوں میں یہ سطح انتہائی خطرناک رہی۔ ساندہ روڈ کا اے کیو آئی 941، کینٹ 690، اقبال ٹاؤن 639 اور برکی روڈ 616 ریکارڈ ہوا۔

ملتان میں مجموعی اے کیو آئی 507، فیصل آباد میں 712، گوجرانوالہ میں 287 اور پشاور میں 219 ریکارڈ کیا گیا، جس سے واضح ہے کہ پورا خطہ شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے اور ماسک کا لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر میں اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 16 مکینیکل واشرز اور 50 واشر رکشے سڑکوں کی دھلائی میں مصروف ہیں۔ 200 اہلکار دن اور 200 رات کی شفٹ میں لگاتار 300 کلومیٹر سے زائد شاہراہوں پر دھلائی اور پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔

ای پی اے کے مطابق جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ، جی ٹی روڈ، بند روڈ، شاہدرہ، سگیاں، نظریہ پاکستان روڈ، فیروزپور روڈ سمیت 47 شاہراہوں پر دن میں دو بار پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے۔ نائٹ شفٹ میں لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی مکینیکل واشنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا