بھارت، آسٹریلیا درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر

0
244

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کینبرا میں کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ موسلا دھار بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن میچ کا آغاز ہی موسم کی مداخلت سے متاثر ہوا۔

ابتدائی پانچ اوورز کا کھیل ممکن ہوا جس کے بعد بارش کے باعث وقفہ آیا۔ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اننگز کو 18 اوورز تک محدود کیا گیا، تاہم کھیل دوبارہ زیادہ دیر جاری نہ رہ سکا۔ 9.4 اوورز کے بعد دوبارہ بارش شروع ہونے پر میچ مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔

جب مقابلہ دوسری مرتبہ رکا تو بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز اسکور کیے تھے۔ اس وقت سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا