اگلے 2 سال کیلئے پی ایس ایل کے ٹائٹل سپانسر کا فیصلہ ہوگیا

0
366

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اعلان کیا کہ اگلے دو سال کے لیے ایچ بی ایل دوبارہ پی ایس ایل کا ٹائٹل اسپانسر ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ کے آغاز میں کم لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن پی ایس ایل نے ہر مشکل کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا، حتیٰ کہ کووڈ کے دوران بھی ایونٹ کامیابی سے مکمل ہوا۔

سلمان نصیر کے مطابق دسویں ایڈیشن کے بعد لیگ کی آزادانہ ویلیوایشن کی گئی اور ایچ بی ایل نے اسی نئی ویلیو پر معاہدہ کیا ہے، جو پچھلے معاہدے کے مقابلے میں 505 فیصد زیادہ ہے۔ سی ای او نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائز شامل کی جائیں گی، اور بولی دینے والی کمپنیوں کو شہروں کے ناموں کے پول میں سے ایک ٹیم منتخب کرنا ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا