ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

0
267

ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 42.3 اوورز میں 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور ابتدائی تین کھلاڑی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے 64 اور ایلس کیپسی نے 50 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 319 رنز بنائے۔ کپتان نے شاندار 169 رنز اسکور کیے جبکہ تزمین برٹس نے 45، ماریزان کپ نے 42 اور چلو ٹریون نے 33 رنز کا اضافہ کیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم اب 2 نومبر کے فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا